اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر جلوس - بھاپال میں خواجہ غریب نواز عرس کے لیے جلوس

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی سنی ثقلینی جامع مسجد کی جانب سے خواجہ غریب نواز کے 808 ویں عرس چھٹی شریف کے موقع پر جلوس اور لنگر کا اہتمام کیا گیا-

حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر جلوس
حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر جلوس کا اہتمام

By

Published : Mar 2, 2020, 1:25 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:53 AM IST

بھوپال کی سنی ثقلینی جامع مسجد کے زیر اہتمام خواجہ غریب نواز کے 808 ویں عرس موقع پر جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ جلوس شہر کے اشوکا گارڈن, 80 فٹ روڈ ہوتے ہوئے واپس سنی ثقلینی جامہ مسجد پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر جلوس کا اہتمام

مسجد میں فاتحہ خوانی کے بعد لنگر عام کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-

جلوس میں شامل بھوپال کے تہوار کمیٹی کے صدر اوصاف شامیری خرم اور مسجد کے صدر نور الدین ثقلینی نے بتایا کہ یہ جلوس ہرسال روایتی انداز میں نکالا جاتا ہے جس میں حضرت خواجہ غریب نواز کی چادر شریف صندل مبارک کو ہاتھوں میں لے کر سبھی مذہب کے لوگ شامل ہوتے ہیں-

غور طلب ہے کی اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے 808 ویں سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ شریف میں چھٹی کے کل کی رسم ہوگی جس میں شرکت کرنے کے لیے زائرین اور عقیدت مند کثیر تعداد میں جمع ہو رہے ہیں -

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details