اردو

urdu

By

Published : Dec 14, 2020, 6:56 PM IST

ETV Bharat / state

اندور میں کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ

برسراقتدار مرکز کی بی جے پی حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران اندور میں کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اندور میں کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
اندور میں کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دہلی کی سرحدوں پر زرعی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں کسان کی حمایت میں ایک احتجاج کیا گیا ہے۔

اندور میں کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ

تجارتی دارالحکومت کی حیثیت رکھنے والا شہر اندور جہاں دہلی کی سرحدوں پر زرعی قوانین کے خلاف کاشتکاروں کا 18 روز سے مسلسل احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اسی ضمن کسانوں کی حمایت میں سماجی کارکن اور کسانوں نے آواز بلند کی، اور احتتجاجی مظاہرے کیے۔

کسان کی حمایت میں احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کرنے والے کاشتکاروں کو دہلی میں داخل ہونے دیا جائے اور زرعی قانون کو حکومت فوراً واپس لے۔

مظاہرین نے اس زرعی قانون کو جہاں کالا قانون بتایا وہیں کہا کہ کسی بھی کاشتکار نے اس قانون کا مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ کاشتکار اپنے کاشت کا دیڑھ گنا قیمت چاہتے تھے۔

اندور میں کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس زرعی قوانین جبرن تھوپا جا رہا ہے جس کی ہم پرزور مخالفت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس زرعی قانون کو واپس لیا جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details