اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کو واپس لانے کے مطالبے پر کانگریس کا مظاہرہ - جھبوا کی خبر

ریاست مدھیہ پردیش کے جھبوا ضلع ہیڈ کوارٹر واقع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے کانگریس نے مظاہرہ کرکے گجرات اور راجستھان میں پھنسے ریاست کے مزدروں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

demonstration by the congress demanding the return of the workers in madhya pradesh
مزدوروں کو واپس لانے کے مطالبے پر کانگریس کا مظاہرہ

By

Published : Apr 23, 2020, 6:48 PM IST

کانگریس رکن اسمبلی کانتی لال بھوریا مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے باغیچے میں اپنے حامیوں کے ساتھ مظاہرے پر بیٹھ گئے ہیں۔ مظاہرے پر بیٹھے مسٹر بھوریا نے کہا کہ جھبوا اور علی راج پور ضلع کے سینکڑوں قبائلی مزدور گجرات اور راجستھان میں لاک ڈاؤن کے سبب پھنسے ہوئے ہیں۔ وہاں پر ان کے رہنے اور کھانے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے طلبا کو لایا گیا ہے ویسے ہی مزدوروں کو واپس لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے انہوں نے گورنر کے نام مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details