بھوپال: مدھیہ پردیش میں حالیہ کچھ مہینوں کے اندر حکومت کی جانب سے ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنانے اور گھروں کو منہدم کرنے کے معاملے میں کوآرڈینیشن کمیٹی فار انڈین مسلمس مدھیہ پردیش کی یونٹ نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ایک خط ارسال کر کے اقلیتوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Demand of protection for Muslim community from DGP of Madhya Pradesh۔
کوآرڈینیشن کمیٹی نے اپنے خط میں کھرگون شہر میں رام نومی کے موقع پر رونما واقعہ میں مسلمانوں کے ساتھ کیے گئے ظلم و زیادتی اور ضلع نیمچ کی درگاہ پر حملے اور مسجد میں آگ زنی کیے جانے کے واقعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ ریاست میں اقلیتوں پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں اور خوف کا ماحول تیار کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ کھرگون شہر میں رام نومی کے موقع پر بغیر اجازت نکلے جلوس کے دوران مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض نعرے لگائے گئے۔ مسلمانوں کو اکسایا گیا اور بعد میں حالات بے قابو ہونے پر کرفیو لگا دیا گیا اور کرفیو کی آڑ میں مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا اور اب تک ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔