ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گزشتہ روز ایک لڑکی کے ساتھ ہوسٹل میں جنسی زیادتی اور مشتبہ حالت میں موت کے بعد اس کے اہل خانہ سے کیے گئے غیر انسانی سلوک نے پورے ریاست اور ملک کو شرمسار کر دیا ہے۔
اس تعلق سے آج مہلوک کے اہل خانہ نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ سے ملاقات کرکے انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد کمل ناتھ نے کہا کہ 'میں متاثر کے اہل خانہ کے کے ساتھ ہوں اور ان کو انصاف دلاؤں گا۔
کمل ناتھ نے شیو را ج حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'جب سے ریاست میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، تب سے بہن بیٹیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کئے جارہے ہیں۔ ماما شیوراج کی حکومت میں بھانجیاں محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'وہ کس زبان سے خود کو ماما کہتے ہیں۔کمل ناتھ نے کہا کہ 'میں اس معاملے کی جانچ کروانے کا مطالبہ شیوراج حکومت سے کرتا ہوں۔ کہ وہ جلد از جلد سے اس معاملے کی جانچ کرائے اور ملزمین پر سخت سے سخت کاروائی کرے۔
اس موقع پر کمل ناتھ نے نامہ نگاروں سے شراب کی دکانوں کو لے کر کہا کہ 'شیوراج حکومت بھلے ہی گھر گھر تک راشن نہیں پہنچا رہی ہو لیکن شراب گھر گھر تک مہیا کرارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا شیوراج حکومت شراب کی دکانوں کو بڑھانے کی پوری تیاری میں تھی لیکن حزب اختلاف کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
واضح رہے کہ کزشتہ روز بھوپال میں واقع ایک ہاسٹل میں رہ رہی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا تھا، اس کے بعد مہلوک کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی تھی، اس واقعے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے لاش کا مطالبہ کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے انکار کرتے ہوئے مہلوک کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھی۔