اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے حج ہاؤس سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے رشتے دار اور خادموں نے سنٹرل کمیٹی آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد میں عازمین حج کے لئے بہترین سہولت فراہم کی جائے۔ عازمین کا کہنا ہے کہ اس سال سینٹرل کمیٹی آف انڈیا نے مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر کے اندر کے حجاج کرام سے نہ صرف زیادہ رقم کی وصولی کی ہے، اس لیے سینٹر حج کمیٹی آف کو چاہیے کہ وہ انڈیا حیدرآباد میں عازمین حج کے لیے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرے۔
Demand for Better Management اندور میں سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا سے بہتر انتظام کا مطالبہ
اندور کے عازمین حج نے سینٹر حج کمیٹی آف انڈیا سے بہتر انتظام کا مطالبہ کیا۔
حاجی محمد ریاض الدین کا کہنا تھا کہ اس بار حج سینٹرل کمیٹی آف انڈیا نے جو شیڈول بنایا ہے اس سے حجاج کرام کافی پریشان ہو رہے ہیں اس کا پیسہ بھی ضائع جا رہا ہے اور وزراء بھی اس پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ عازمین حج نے یہاں سے صبح نکلتے ہیں دوپہر کو دو بجے تک حیدرآباد پہچتے ہیں جس کے بعد اگلی فلائٹ شام سات بجے کی ہے۔ اس دوران حاجی ایئرپورٹ پر ہیں رہتے ہیں جس کے لیے کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ جو حجاج کرام مدینہ شریف پہنچ گئے ہیں انہوں نے ہمیں اطلاع دی کہ ہم کو حیدرآباد میں بہت تکلیف ہوئی۔ اس لیے حج کمیٹی سے مطالبہ ہے کہ وہ انتظام درست کریں۔ حاجیوں کو چھوڑنے آئے اندور حج ہاؤس آئے حافظ محمد سلیم نے بتایا کہ حاجیوں کے لیے تو ہر کوئی فکر مند ہوتا ہے۔ حجاج کرام کو زیادہ آرام کے لئے بندوبست کرنا چاہیے۔ ان کے لیے تو خاص فلائٹ ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: