کلکٹر آشیش سنگھ نے کہا کہ فی الحال اجین میں ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن پھر بھی احتیاط رکھنا ضروری ہے، تمام لوگوں کو کورنا گائڈ لائنز کے مطابق ماسک پہننا، سماجی فاصلہ اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر نہیں جانا وغیرہ پر عمل کرنا ہوگا۔
اجین میں 23 مئی کو ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی تھی جس کی کووڈ جانچ اندور کی ایس آر ایل لیب میں کروائی گئی تھی اور وہ کورونا پازیٹیو آئی تھی، اس خاتون اور 14 دیگر مریضوں کے نمونے جینوم رپورٹ کے لئے بھوپال لیب بھیجے گئے تھے، ان 15 نمونوں میں سے دو مریض ڈیلٹا پلس ویریئنٹ سے متاثر پائے گئے تھے۔