سفر حج پر جانے کے لیے لوگ عمر بھر اپنی محنت سے پیسہ جمع کرتے ہیں تاکہ مقدس سفر کو آسان بنایا جاسکے لیکن حج 2022 کے لیے قرعہ اندازی میں نام آنے کے باوجود مالی دشواری کے سبب مدھیہ پردیش کے عازمین حج، حج کی قسطوں کو جمع کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حج 2022 کے لیے مدھیہ پردیس سے 3417 عازمین حج نے درخواست کی تھی اور مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کو 1780 عازمین کا کوٹا الاٹ کیا گیا تھا۔
بعد میں اس کوٹے میں اضافہ کر مرکزی حج کمیٹی نے 1991 کر دیا ہے اور عازمین کو آخری قسط 1 لاکھ 75 ہزار 150 روپے 31 مئی 2022 تک جمع کرنی تھی جس پر ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ 'ابھی تک محض 60 سے 70 فیصد عازمین حج نے ہی یہ قسط جمع کی ہے۔ 1991 pilgrims for Hajj from Madhya Pradesh