مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اندور میں کل ہوئی تاریخی ٹیکہ کاری پر وہاں کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ اندور کے عوام کی خودسپردگی اور جوش و خروش قابل تعریف ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان سے آج یہاں اندور کے انچارج اور آبی وسائی کے وزیر تلسی سلاوت نے ملاقات کی اور انہیں اندور میں ہوئی تاریخی ٹیکہ کاری کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ اس دوران وزیر اعلی نے اندور کے عوام کو تاریخی ویکسنیشن کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ اندور کے عوام کی خودسپردگی اور جوش وخروش قابل تعریف ہے۔ پورے ملک میں صفائی ستھرائی میں نمبر ایک رہنے والا اندور آج ویکسنیشن میں بھی نمبر ایک ہو گیا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کووڈ انفیکشن کے وقت وزیر مسٹر سلاوٹ مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف رہے اور آفت کے وقت بہتر تال میل کے ساتھ اندور کو مشکل حالات سے باہر نکالنے میں اہم کردار کیا۔ اندور میں مہا ویکسنیشن میں ایک دن میں 2 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگوانے جیسا اہم کام ہوا ہے۔ آج پورے ملک کے لیے اندور نے مثال قائم کی ہے۔