اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی - اندور کی صورتحال بہتر

شہر اندور میں کورونا وائرس کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ جس سے اب اندور کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ فی الحال اندور میں کورونا وائرس مثبت مریضوں کی تعداد 1 ہزار 568 ہے۔

اندور: کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی
اندور: کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی

By

Published : May 3, 2020, 11:58 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا سے متاثرہ مریض کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے 'کہ اب اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے، آہستہ آہستہ مثبت مریضوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ کووڈ ۔19 کے مریض بھی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ یہ شہر کے لیے اچھی علامتیں ہیں۔

اندور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 568 ہوگئی ہے۔ تاہم عہدیداروں کا خیال ہے کہ 'اب اندور میں زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ مثبت مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی دیکھی گئی ہے۔ ہر روز آنے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پہلے ہی کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ عہدیداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اندور جلد ہی ریڈ زون سے اورنج زون میں منتقل ہوجائے گا۔

اندور میں کل 1 ہزار 568 مثبت نمونوں میں سے 350 مریض صحت مند ہوکر ہسپتال سے فارغ ہوگئے ہیں۔ اب صرف 1 ہزار 142 مریض کورونا وائرس سے مثبت رہ گئے ہیں۔ وہیں انتظامیہ نے 1 ہزار 228 افراد کو قرنطینہ بھی کیا ہے۔ اندور میں اب تک 8 ہزار 948 کل نمونے لیے جا چکے ہیں۔ اندور سے کچھ نمونے احمد آباد بھی بھیجے گئے ہیں۔ اس وقت کورونا نمونوں کا بیک لاگ بھی مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ اب روزانہ 500 سے 600 نمونے لیے جارہے ہیں جن میں سے صرف 30 سے ​​35 مریض مثبت آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details