ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں سرسید ویلفیئر سوسائٹی تنظیم نے مجاہد آزادی اور آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی 159 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اجین: بہادر شاہ ظفر کی برسی پر خراج عقیدت جنگِ آزادی کے دوران انقلاب کا نعرہ بلند کرنے والے بہادر شاہ ظفر کی آج برسی ہے۔ آج ہی کے دن انہیں برطانوی حکومت نے پھانسی دے کر ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا تھا۔
اُن کی برسی پر شہر کے تنظیموں نے اُنہیں خراج عقیدت پیش کی۔ غلام بھارت کو آزاد کرانے کے لئے لڑی گئی 1857 کی جنگ آزادی میں مجاہدین کا اہم کردار رہا ہے۔ ان میں آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا اہم ترین نام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Tripura Violence: تریپورہ پولیس کی ٹویٹر کو 68 اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت
برطانوی حکومت نے بہادر شاہ ظفر کو جلاوطن کرتے ہوئے رنگون کی جیل میں قید کر دیا تھا۔ 7 نومبر 1862 کو جیل میں ہی انہیں بھانسی دے دی گئی تھی۔ آج ان کی 159 وی برسی کے موقع پر تاریخی شہر اجین میں سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے شہید پارک شہید اسمارک پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔