ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے گریٹر کیلاش اسپتال میں ایک بڑی غفلت سامنے آئی ہے، اس اسپتال میں متوفی کی لاش تبدیل کردی گئی، کھنڈوا کے رہنے والے گیندالال راٹھور کا گزشتہ رات انتقال ہوگیا۔
صبح ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی، لاش کو لے جاتے وقت ادھے راستے میں اسپتال سے فون آیا کہ وہ ان کے والد کی لاش نہیں ہے بلکہ کسی اور کی لاش ہے۔
گیندالال راٹھور گردے کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئےتھے، انہیں کورونا نہیں تھا لیکن ان کے اہل خانہ کو سپرد کی گئی لاش کورونا متاثر تھی۔
لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔
معاملہ اندور کے گریٹر کیلاش اسپتال کا ہے، یہاں پر کھنڈوا کے گیندلال راٹھور کو 4 دن پہلے داخل کرایا گیا تھا، انہیں کینسر تھا، آدھی رات کو کنبہ کے افراد کو بتایا گیا کہ ان کے والد بیمار ہیں اور بعد میں انفیکشن میں اضافے کے باعث فوت ہوگئے۔
صبح اسپتال انتظامیہ نے لاش کو پیک کرکے لوحقین کے حوالے کردیا، اہل خانہ اسے 80 کلو میٹر دور لے کر آئے تھے تو اسپتال کی جانب سے فون آیا کہ جس کی لاش وہ لے جا رہے ہیں وہ ان کے والد کی نہیں کسی دوسرے کی لاش ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غفلت ہے، اہلخانہ نے اسپتال کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کی ہے۔