گزشتہ چار روز سے بورویل میں پھنسے پانچ برس کے معصوم پرہلاد کی موت ہو گئی ہے۔ قریب 90 گھٹے کی جدوجہد کے بعد فوج اور انتظامیہ نے پرہلاد کو بوریل سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی لیکن اس کی جان نہیں بچ پائی۔
گزشتہ چار دنوں سے بورویل میں پھنسے پانچ سال کے پرہلاد کی موت ہو گئی ہے۔ بورویل سے نکالنے کے بعد پرہلاد کو پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔