اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی سینٹرل جیل میں سماجی تنظیم کی جانب سے قیدیوں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں سماجی، سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔رمضان المبارک کے دوسرا عشرہ جاری ہے، اس مہینے میں مسلمان جہاں ایک طرف عبادات میں مشغول ہوکر رضائے الہٰی کے طلب گار ہوتے ہیں۔ تو وہیں دوسری جانب ایک دوسرے کی ہمدردی میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ حدیث مبارکہ ہے کہ کسی روزہ داور کو افطار کرانے پر اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا کہ روزہ رکھنے والوں کو، اسی عظیم مقاصد کے اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے پیش نظر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی ایک سماجی تنظیم کی جانب سے اندور سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور جیل میں بند قیدیوں سے بات چیت کی۔
Dawat e Iftar For Prisoners اندور میں قیدیوں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام - اندور نیوز
اندور سینٹرل جیل میں سماجی تنظیم کی جانب سے قیدیوں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔
سنٹرل جیل آفیسر الکا سونکر نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ قرآن الحکیم اگر کوئی سمجھ کر پڑھ لیں یا سنیں اور اس پر عمل کریں تو اس سر زمین پر گناہ اور ناانصافی ختم ہو جائے گی اور یہی تمام مذاہب ہم کو درس دیتے ہیں کہ سب یکجہتی اور امن و امان کے ساتھ رہیں۔ الكا سنکو نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی جیل میں مرد اور خواتین کی روزہ رکھ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سماجی تنظیموں نے ہم سے رابطہ قائم کیا تھا کہ انھیں جیل میں افطار تقریب منعقد کرنا ہے اسی کے چلتے آج افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ جیل میں دوسو روزہ دار قیدی روزہ رکھ رہے ہیں جس میں 20 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :Jamaat Ulema Hind Madhya Pradesh جمعیت علماء ہند کا عید کی تیاریوں کو لے کر بھوپال کی قدیم عید گاہ کا دورہ