اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khargone Violence: کھرگون میں 25ویں دن کرفیو ہٹایا گیا - Curfew lifted in MP Khargone city

کھرگون سے آج 25 ویں دن کرفیو اور دیگر امتناعی احکامات ہٹا دیے گئے ہیں۔ کھرگون کے ایس ڈی ایم ملند ڈھوکے نے بتایا کہ 10 اپریل کو لگائے گئے کرفیو کو ختم کر دیا گیا ہے۔ Ram Navami Violence

کھرگون میں 25ویں دن کرفیو ہٹایا گیا
کھرگون میں 25ویں دن کرفیو ہٹایا گیا

By

Published : May 4, 2022, 10:21 PM IST

کھرگون: مدھیہ پردیش میں تشدد سے متاثرہ ضلع کھرگون سے آج 25 ویں دن کرفیو اور دیگر امتناعی احکامات ہٹا دیے گئے۔ کھرگون کے ایس ڈی ایم ملند ڈھوکے نے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی امن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بتایا کہ آج سے کھرگون شہر میں نافذ تمام امتناعی احکامات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 اپریل کو لگائے گئے کرفیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔ Curfew lifted in MP's Khargone Town

اس سے قبل نیماڑ رینج کے ڈی آئی جی تلک سنگھ کی صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ میں تمام فریقین کو سننے کے بعد آئندہ پروگراموں اور کھرگون کے امن و قانون کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ تمام نے سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے نگرانی، سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور ہم آہنگی کی فضا تیار کرنے کی بات کہی۔

مزید پڑھیں:

خیال رہے کہ 10 اپریل کو رام نومی کے جلوس کے دوران پتھراؤ کے بعد کھرگون کے کئی حصوں میں تشدد پھوٹ پڑا تھا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ چودھری سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس دوران کئی گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ تشدد کے واقعات کے پیش نظر شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details