ریاست مدھیہ پردیش میں پنا ضلع کے سمری تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے اے ٹی ایم مشین کو ڈائنامائٹ سے بلاسٹ کر کے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پنا ضلع کے سمری تھانہ علاقے میں ہفتے کی رات بدمعاشوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں موجود گارڈ کو بندوق دکھا کر قبضے میں لے لیا اور اے ٹی ایم مشین کو ڈائنامائیٹ سے بلاسٹ کرکے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔