اردو

urdu

ETV Bharat / state

سدھی سڑک حادثہ میں 51 افراد ہلاک، وزیر اعلی کی مہلوکین کے اہلخانہ سے ملاقات

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں پیش آئے خوفناک بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔

By

Published : Feb 18, 2021, 1:41 AM IST

mp accident
وزیر اعلی کی مہلوکین کے اہلخانہ سے ملاقات

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مہلوکین کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اور اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

سدھی سڑک حادثہ میں 51 افراد ہلاک، وزیر اعلی کی مہلوکین کے اہلخانہ سے ملاقات

مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی سے ستنا جا رہی مسافروں سے بھری بس اچانک نہر میں گر گئی تھی۔ بس میں 60 افراد سوار تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 7 افراد کو مقامی لوگوں نے بچایا اور 3 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔جن کی تلاش جاری ہے۔ بدھ کو دوپہر بعد سے لاش کو مہلوکین کے اہلخانہ کے حوالے کی جارہی ہے۔اور ان کی آخری رسومات بھی ادا کی جارہی ہے۔

وزیر اعلی کی مہلوکین کے اہلخانہ سے ملاقات

سدھی سڑک حادثے نے ملک اور ریاست کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، جس سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی لاپرواہی بھی سامنے آگئی ہے۔ حادثے کے بعد سے ہی انتظامیہ کے لوگ جائے وقوع اور ہلاک شدگان کے گاؤں پہنچنے لگے۔

وزیر اعلی کی مہلوکین کے اہلخانہ سے ملاقات

بدھ کے روز وزیر اعلی شیو راج سنگھ نے بھی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

وزیر اعلی کی مہلوکین کے اہلخانہ سے ملاقات

ہلاک ہوئے لوگوں کے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے انہیں مالی امداد کے طور 7-7 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا، اسی دوران وزیر اعلی کے ساتھ اقلیتی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر رام کھیلاون پٹیل، رکن پارلیمان ریتی پاٹھک، رکن اسمبلی کیدار ناتھ شکلا، رکن اسمبلی ششردیندو تیواری اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details