اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجین: کورونا وائرس کے 89 نئے معاملات - ضلع میں ابھی تک 6536 کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا کے 89 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Apr 3, 2021, 12:17 PM IST

گذشتہ رات جاری کردہ بلیٹن میں چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1312 نمونوں کی جانچ میں 89 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر اُجین شہر کے رہائشی ہیں۔

ضلع میں ابھی تک 6536 کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں جبکہ ان مریضوں میں سے 5568 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔

ایک 54 سالہ شخص کی موت کے بعد ضلع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 110 ہوگئی ہے جبکہ 857 مریض زیر علاج ہیں۔ ضلع میں اب تک ایک لاکھ 99 ہزار 511 لوگوں کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details