سرکاری اطلاع کے مطابق ضلع کلیکٹر پرینکا داس اور پولیس سپرنٹنڈنٹ است یادو نے آج چمبل راج گھاٹ پر پہنچ کر دھول پور (راجستھان)سے آنے والے گاریوں کو چیک کیا۔پچھلے پانچ دنوں میں ہریانہ،دہلی اور اترپردیش سے راجستھان کی سرحد سے لگے چمبل راج گھاٹ سے تقریباً پندرہ ہزار کام گاروں اور مزدوروں نے ضلع کی سرحد میں داخل کر کے لاک ڈاؤن کے انتظامات میں رکاوٹ پیدا کردی تھی۔
کورونا وائرس: مرینا بارڈر سیل - coronavirus:
مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران دوسری ریاستوں سے آنے والے کام گاروں اور مزدوروں کے داخلے کو روکنے کےلئے آج سے ضلع کی سرحد سیل کردی گئی ہے۔
کورونا پھیلنے سے روکنے کےلئے آج سے لاک ڈاؤن میں لوگوں کی گھروں سے نکلنے پر پولیس انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔کلیکٹر پرینکا داس نے کہا ہے کہ ڈیوٹی میں لگے افسروں اور ملازمین کے علاوہ کسی بھی شخص کے گھر سے نکلنے پر روک لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیمیں غریب اور مزدوروں کے کھانے کا انتظام ان کے گھروں پر ہی کریں گی۔
محترمہ داس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی گھروں پر ہی رہیں،انہیں بھی ضرورت کا سامان گھرپر ہی وین کے ذریعہ سے مہیا کرایا جائےگا۔