اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: ٹھنڈ شروع ہوتے ہی کورونا کے مریضوں میں اضافہ - coronavirus indore latest updates

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 546 نئے مریض ملے ہیں۔

ٹھنڈ شروع ہوتے ہی کورونا کے مریضوں میں اضافہ
ٹھنڈ شروع ہوتے ہی کورونا کے مریضوں میں اضافہ

By

Published : Nov 22, 2020, 5:05 PM IST

ریاست کا صنعتی شہر اندور اب کورونا کا مرکز بن گیا ہے جہاں ریاست میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر مریض سامنے آئے ہیں۔

ان کی مجموعی تعداد 37661 تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں 732 اموات بھی درج کی گئی ہیں۔

سرکاری پولیٹین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5255 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی، جس میں 4 ہزار ایک سو 53 کی رپورٹ منفی آئی۔

جب کہ 546 کی رپورٹ مثبت ملی ہیں تو وہی 3 اموات بھی درج کی گئی ہیں۔

حالاں کہ 2825 کورونا سے متاثر مریضوں کا فی الحال علاج بھی چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عارف مسعود کی ضمانت پر 25 نومبر کو سماعت

جب کہ شفایاب ہو کر ہسپتال سے گھر لوٹنے والوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار ایک سو چار درج کی گئی ہے۔

اندور ضلع میں اب تک چار لاکھ 67 ہزار سات سو 41 کورونا کی نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے طبی عملہ اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details