چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے گزشتہ رات بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ گزشتہ روز جانچے گئے 2131 نمونوں میں سے 57 پازیٹو پائے گئے اور جانچ کے لیے 1762 نئے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔
ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے 28 مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے فارغ ہوئے جس کے بعد اب تک 2127 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔