اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج پر جانے والوں کے لیے کورونا ٹیکہ کاری لازمی - Corona vaccination

سردست سفر حج کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ حج کمیٹی نے اپنی تیاری پوری رکھی ہے۔

حج پر جانے والوں کے لیے کورونا ٹیکہ کاری لازمی
حج پر جانے والوں کے لیے کورونا ٹیکہ کاری لازمی

By

Published : May 4, 2021, 3:48 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں حج کمیٹی نے 2021 کے دوران ریاست سے حج پر جانے والے حاجیوں کو کورونا ٹیکہ کاری کی دونوں خوراک لینے کی ہدایت دی ہے۔

ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ دار یاسر عرفات نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کی وزارت حج نے مطلع کر کے حاجیوں کے لئے ٹیکہ کی دونوں خوراک لازمی قرار دی ہے۔

ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر حاجیوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حج پر جانے والوں کے لیے کورونا ٹیکہ کاری لازمی

حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے یہ واضح کیا کہ ابھی تک سعودی عرب حکومت کی جانب سے حاجیوں کو حج پر بھیجنے کے لیے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جبکہ حاجیوں کو بلانے اور نہ بلانے کا فیصلہ سعودی حکومت کا ہوگا۔ حج کمیٹی آف انڈیا اور حج کمیٹی مدھیہ پردیش سعودی عرب کے فیصلے کے مطابق ہی آگے کی کارروائی کرے گی۔

البتہ انہوں نے حج کے لئے درخواست کرنے والوں سے گزارش کی ہے کہ وہ حج پر جانے سے قبل کورونا ٹیکہ کاری کے دونوں خوراک لے کر تیار رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details