اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کورونا سے 88 افراد کی موت

ریاست کے ہیلتھ ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے سلسلے میں 72756 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ سیمپل رپورٹ میں 5065 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ وہیں 67691 کا ٹیسٹ سیمپل نیگیٹیو ہے اور باقی ریجیکٹ کیے گئے۔ پوزیٹیوٹی ریٹ آج 6.9 فیصد درج کی گئی۔

مدھیہ پردیش میں کورونا سے 88 افراد کی موت
مدھیہ پردیش میں کورونا سے 88 افراد کی موت

By

Published : May 19, 2021, 10:54 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے دن بہ دن کم ہوتے کیسز کے درمیان آج بھی پورے صوبے میں پانچ ہزار سے زیادہ نئے مریض ملے ہیں۔ اس وبا سے آج 88 افراد ہلاک ہوئے۔

مدھیہ پردیش کی کورونا پوزیٹیوٹی ریٹ جو یکم مئی کو 20.3 فیصد تھی، آج 19 مئی کو کم کر کے 6.96 فیصد ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد کے مطابق مدھیہ پردیش 21 اپریل کو ملک میں ساتویں مقام پر تھا۔ آج کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ یہ 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

ریاست کے ہیلتھ ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے سلسلے میں 72756 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ سیمپل رپورٹ میں 5065 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ وہیں 67691 کا ٹیسٹ سیمپل نیگیٹیو ہے اور باقی ریجیکٹ کیے گئے۔ پوزیٹیوٹی ریٹ آج 6.9 فیصد درج کی گئی۔ اس وبا سے نجات پا کر آج ریاست میں 10337 افراد گھر روانہ ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد اب 77607 پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں اب تک 747783 افراد کورونا متاثر ہو چکے ہیں۔ حالانکہ ان میں سے 66949 افراد نے کورونا کو شکست دے کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ اس وبا نے اب تک ریاست میں 7227 افراد کی جان لی ہے۔ آج 88 افراد کی موت ہوئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details