اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کے 36 نئے کیسز - اندور میں کورونا وائرس کے 36 نئے کیسز

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پروین جاڑیہ نے بتایا کہ 'اب تک مجموعی طور پر 78842 جانچ رپورٹس موصول ہوچکی ہیں جن میں سے متاثرین کی کل تعداد 4543 ہے۔'

اندور میں کورونا کے 36 نئے کیسز
اندور میں کورونا کے 36 نئے کیسز

By

Published : Jun 26, 2020, 12:33 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس کے 36 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4543 ہوگئی ہے۔

اطلاع کے مطابق 'اب تک 3367 مریض صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔'

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جاڑیہ نے گذشتہ شب ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'کل ٹیسٹ کیے گئے 1380 نمونوں میں سے 36 متاثر پائے گئے جبکہ 1202 نئے نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 78842 جانچ رپورٹس موصول ہوچکی ہیں جن میں سے متاثرین کی کل تعداد 4543 ہے۔'

سی ایم ایچ او نے بتایا کہ 'کل 64، 66 اور 85 سال کے تین مرد وں کی باضابطہ طور پر موت درج کی گئی ہے، جس کے بعد اموات کی تعداد 214 تک پہنچ گئی ہے۔'

دوسری جانب 3367 مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے فارغ ہوچکے ہیں جس کے بعد اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 962 ہے جبکہ 4397 مشتبہ افراد کو کورنٹائن مراکز سے بازیاب ہوجانے پر چھٹی دی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details