اردو

urdu

By

Published : Apr 29, 2020, 11:54 PM IST

ETV Bharat / state

اندور میں اب تک 25 لاکھ افراد کی اسکریننگ

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 94 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اندور میں اب تک 25 لاکھ افراد کی اسکریننگ
اندور میں اب تک 25 لاکھ افراد کی اسکریننگ

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض پائے گئے ہیں اور شہر میں ان مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

منگل کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں کرونا وائرس سے متاثر 94 مریض سامنے آئے ہیں وہیں تین افراد کی موت ہوئی ہے۔

اندور میں اب تک 25 لاکھ افراد کی اسکریننگ

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین جٹیاں نے بتایا کہ جو نمونے (643) جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے ان میں سے 94 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جبکہ تین کی موت ہوچکی ہے۔

اب اس شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1466 ہوگئی ہے۔ اور کل اموات 65 ظاہر کی گئی ہیں۔ وہیں کل 43 متاثر مریض صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں اچھی رپورٹ آنے کی امید ہے کیونکہ اموات کی تعداد بھی کم ہوئی ہے اور دوسری طرف ہمارے جو ہیلتھ ورکر ہیں وہ ان شہر کے 25 لاکھ لوگوں کا سروے کرچکے ہیں ان کا پورا ڈیٹا انتظامیہ کے پاس ہے اور اگر ان کو سردی کھانسی یا کوئی بیماری کی علامات ہوتی ہے تو ان کے جانچ کے نمونے لیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details