کورونا کے بڑھتے کیسز کے سلسلہ میں چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ڈاکٹر بی ایس سَیتیا نے بتایا کہ جمعہ کے روز 3867 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میں 708 افراد متاثر پائے گئے۔ وہیں 413 متاثرین کو علاج کے بعد صحتیاب قرار دیا گیا۔ جب کہ چار افراد کی موت درج کی گئی اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 4867 جا پہنچی ہے۔
اندور میں کورونا کے ریکارڈ 708 نئے کیسز - اندور ضلع میں اب تک 940285 مشتبہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا
مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے ایک ہی دن میں 18 فیصد کی شرح سے نئے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ انتظامیہ تشویش کا شکار ہوگیا ہے۔
اندور میں کورونا کے ریکارڈ 708 نئے کیسز
بتایا جارہا ہے کہ اندور ضلع میں اب تک 940285 مشتبہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 71699 متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔ علاج کے بعد ان میں سے 65863 صحتیاب قرار دیے گئے ہیں۔ حالانکہ 696 افراد کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور انھیں علاج کے دوران بچایا نہیں جا سکا۔ ضلع میں کورونا کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ کیسز ضلع اندور میں ہی سامنے آرہے ہیں۔