اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کے معاملات 19000 سے زائد - مدھیہ پردیش

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر نے گزشتہ کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 268128 نمونے جانچے گئے ہیں، ان میں کل جانچے گئے 3476 نمونے بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Sep 19, 2020, 12:01 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کوویڈ 19 کے 408 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 19125 تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ کل سات کی موت درج کئے جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 492 جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس

وہیں دوسری جانب راحت کی خبر ہے کہ اب تک 14521 مریض ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر نے گزشتہ کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 268128 نمونے جانچے گئے ہیں، ان میں کل جانچے گئے 3476 نمونے بھی شامل ہیں۔ کل جانچے نمونوں میں 408 متاثر پائے جانے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 19125 پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ کل ایک خاتون سمیت سات کی موت درج کئے جانے کے بعد اب تک کل 492 مریضوں کی موت درج کی گئی ہے۔

وہیں دوسری راحت کی خبر ہے یہ کہ اب تک کل 14521 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں، جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 4112 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details