اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کورونا متاثرین کی تعداد 64 ہوئی - 17 new Corona cases in Indore starting today

کورونا کے 17 مزید معاملے سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش میں متاثرین کی تعداد 27 سے بڑھ کر 44 ہوگئی ہے،جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن میں 64 مریض مبتلا،5 کی موت
مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن میں 64 مریض مبتلا،5 کی موت

By

Published : Mar 31, 2020, 4:36 PM IST

Updated : Mar 31, 2020, 4:58 PM IST

مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں آج کورونا وائرس کے 17 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہوگئی ہے،جس میں اب تک پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن میں 64 مریض مبتلا،5 کی موت

وہیں جبلپور میں اب تک آٹھ کورونا پازیٹو مریض مل چکے ہیں۔حالانکہ وہاں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کوئی بھی نئے معاملے نہیں آئے ہیں۔اس کے علاوہ اجین میں پانچ کورونا پازیٹو اب تک مل چکے ہیں۔

دارالحکومت بھوپال میں اب تک کورونا کے تین مریض ملےہیں۔یہاں بھی پچھلے دو دن سے کورونا کا نیا معاملہ نہیں ملا ہے۔وہیں شیوپوری اور گوالیار میں اب تک دو دو مریض مل چکے ہیں۔ریاست کے سبھی 52ضلعوں میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔اندور میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وہاں کل سے ہی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

محکمہ صحت کے ذریعہ کل رات یہاں جاری بلیٹن کے مطابق 788نمونے لئے گئے ہیں،جس میں 523کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ریاست مین اب تک کورونا سے متاثر پانچ مریضوں کی موت ہوگئی ،جس میں اندور میں تین اور اجین کے دو مریض شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریاست کے سبھی ضلعوں کی سرحدیں بھی سیل کردی گئی ہیں اور باہر سے آنے والے لوگوں کے داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 31, 2020, 4:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details