بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دھار میں واقع بھوج شالہ عرف عام میں درگاہ حضرت کمال مولا کو لے کر تنازع گہرا ہو گیا ہے۔ بھوج اتسو کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر مورتی کو واپس نہیں رکھا گیا تو مزید احتجاج کیا جائے گا۔ پورے دن کی تقریبات کے بعد انتظامیہ نے بھوج شالہ کو دوپہر کو بند کر دیا ہے۔ اے ایس پی نے معاملے کی تحقیقات کرنے کی بات کہی ہے۔
یہ معاملہ دھار شہر میں واقع بھوج شالہ سے متعلق ہے۔ اس پورے واقعے کے حوالے سے مزکورہ مورتی کو لے کر ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بھوج شالہ میں نظر آنے والی ماں واگ دیوی کی مورتی ہے۔ اس پورے واقعے کو لے کر پولیس انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ محکمہ آثار قدیمہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس اہلکاروں نے تفتیش شروع کر دی۔ اس سب معاملے کو پولیس سازش بتا رہی ہے۔
ایڈیشنل سپریٹینڈنٹ آف پولیس اندرجیت بلکوار نے اسے ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ مزکورہ واقعہ کو کچھ شرارتی لوگوں نے آدھی رات کو بھوج شالہ کی حفاظت کرنے والی باڑ کے تار کاٹ کر انجام دیا تھا۔ پولیس سی سی ٹی وی کی بنیاد پر اس کی جانچ میں مصروف ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ جو لوگ کوئی قابل اعتراض تبصرہ کرتا ہے یا سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔