ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر نے پریس کانفرنس کے ذریعے ہریانہ میں لڑکی کو گولی مارے جانے پر کہا کہ یہ ایک طبقہ ہے جو کہ ہندو مذہب کے خلاف ہے۔
پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کو ڈرا دھمکا کر اور بہلا پھسلا کر لو جہاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھارت ہے اور ہمارا بھی یہاں حق ہے لیکن ہمارا ملک ہونے کے باوجود ہمیں آزادی نہیں ہے۔
پرگیہ ٹھاکر نے کہا 'میں ہندو ہوں اور ہر طرح کی آزادی چاہتی ہوں جس طرح سے مسلمانوں کو ہے۔ اگر آزادی ہمیں نہیں ملے گی تو مسلمانوں کو بھی نہیں ملنا چاہیے۔'