اردو

urdu

ETV Bharat / state

Controversial Movie The Kerala Story متنازع فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری - دی کیرالہ اسٹوری مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری

مدھیہ پردیش حکومت نے متنازع فلم 'کیرالہ اسٹوری' کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز اس فلم پر پابندی لگانے کے لیے جمعیۃ علماء ہند و دیگر فریقین کی جانب سے کیرالہ ہائی کورٹ میں داخل عرضی پر سماعت ہوئی اور فلم کے پروڈیوسر کو فلم میں متنازعہ ٹریلر کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 6, 2023, 3:40 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست میں فلم ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے لکھا ہے 'دہشت گردی کے خوفناک سچائی کو بے نقاب کرنے والی فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کیا جا رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ شیوراج نے کہا کہ یہ فلم لو جہاد، تبدیلی مذہب اور دہشت گردی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔

اس کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی ہے۔ کچھ بیٹیاں کیسے لو جہاد کے جال میں پھنس جاتی ہیں اور پھر کیسے برباد ہو جاتی ہیں، یہ اس فلم میں بتایا گیا ہے۔ یہ دہشت گردی کے ڈیزائن کو بھی ظاہر کرت ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فلم ہمیں آگاہ کرتی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہم پہلے ہی مذہب کی تبدیلی کے خلاف قانون بنا چکے ہیں۔ لیکن یہ فلم سب کو آگاہ کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ فلم لڑکوں، لڑکیوں اور سب کو دیکھنی چاہیے۔ اسی لیے انہوں نے اس فلم کو ٹیکس فری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب مذہبی ہم آہنگی تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی متنازع 'کیرالہ اسٹوری' نامی فلم کی ریلیز پر فوری پابندی لگانے کے لئے جمعیۃ علماء ہند و دیگر فریقین کی جانب سے داخل پٹیشن پر کل کیرالہ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے روبرو خصوصی سماعت کے دوران عدالت نے ایک طرف جہاں فلم کی نمائش پر پابندی لگانے سے انکار کردیا تھا۔ وہیں دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر کو حکم دیا کہ وہ فلم کے متنازعہ ٹریلر کو ہٹائیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیرالہ سے 32000 / لڑکیوں نے مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کیا اور پھر وہ داعش میں شامل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Controversial The Kerala Story کیرالہ ہائی کورٹ کا فلم کی نمائش روکنے سے انکار، فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details