اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن میں لگاتار توسیع - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن میں لگاتار توسیع کیے جانے سے غریب طبقہ پریشان ہے۔ ساتھ ہی جمیعت نے ان تنظیموں کے لیے حکومت سے پیکج کا مطالبہ کیا ہے جو لاک ڈاؤن میں غریبوں کی لگاتار مدد کر رہے ہیں۔

Continuous expansion of lockdown in the state of Madhya Pradesh
ریاست مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن میں لگاتار توسیع

By

Published : May 24, 2021, 8:46 PM IST

پورے ملک کے ساتھ مدھیہ پردیش بھی کورونا کی دوسری لہر سے بری طرح سے متاثر ہوا ہے- اس کی وجہ سے مڈل کلاس اور غریب طبقہ اپنے روزگار کے تئیں پریشان ہے-

وہیں، غریب طبقہ اپنے اور اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور حکومت کورونا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا جارہا ہے-

ویڈیو

ریاست میں جس طرح سے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے ریاست کے ساتھ دارالحکومت بھوپال میں سماجی تنظیمیں لوگوں کو ہر طرح کی مدد پہنچانے کا کام کر رہی ہیں-

ان تنظیموں سمیت دیگر لوگ اپنے پیسوں سے ان ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہے- اس لیے جمعیۃ علماء ہند نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کی وہ تنظیمیں جو اس لاک ڈاؤن میں لوگوں کے لیے کام کر رہی ہے انہیں حکومت پیکج دے تاکہ انہیں بھی کام کرنے میں آسانی ہو-

ABOUT THE AUTHOR

...view details