اردو

urdu

ETV Bharat / state

Surgical Strike Controversy کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا، شیوراج سنگھ - سرجیکل اسٹرائیک تنازعہ

مدھیہ پردیش میں نومبر کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس سے پہلے ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ دگ وجے سنگھ کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا ہے۔ Digvijay Singh on surgical strike

کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا، شیوراج سنگھ
کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا، شیوراج سنگھ

By

Published : Jan 24, 2023, 11:42 AM IST

بھوپال:کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کی جانب سے ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کے مدے پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا ہے۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس کبھی سرجیکل اسٹرائیک کے، کبھی رام سیتو اور کبھی شری رام کے وجود کے ثبوت مانگتی ہے۔ دگ وجے سنگھ فی الحال راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہیں اور ایسے ثبوت مانگ رہے ہیں۔ وہ فوج کے حوصلے پست کرنے کا گناہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی سے جواب طلب کیا کہ ان کی یہ کیسی بھارت جوڑو یاترا ہے، جس میں 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' ان کے ساتھ ہے۔ راہل گاندھی فوج پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ یہ حب الوطنی نہیں ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کبھی مدھیہ پردیش دگ وجے سنگھ کے دور حکومت میں سیمی کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ کانگریس کم از کم فوج کے حوصلے پست کرنے کا گناہ نہ کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر کانگریس لیڈر دِگ وجے سنگھ کا کہنا تھا کہ ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے باوجود جموں و کشمیر میں دہشت گردی ختم نہیں ہوئی ہے۔‘‘ دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ’’حالیہ دہشت گردانہ حملے - بشمول راجوری ضلع کے دھانگری گاؤں میں ہونے والے حملے - تشویشناک ہیں۔‘‘ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے یہ ریمارکس جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال میں دہشت گردی کے حملے کے متاثرین کی عیادت کے بعد کہے۔ سنگھ کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش اور جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما بھی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details