اردو

urdu

ETV Bharat / state

MPPSC Exam Issue ایم پی پی ایس سی امتحان میں گڑبڑی معاملے پر کانگریس نے ریاستی گورنر کو خط لکھا - بھوپال اردو نیوز

مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن (MPPSC ) انٹرویو سسٹم تنازعات کے گھیرے میں ہے۔ سابق وزیر و کانگریس رہنما جیتو پٹواری نے اس معاملے پر ریاستی گورنر کو ایک خط لکھا ہے۔ MPPSC Exam Issue

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 12, 2022, 2:23 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن (MPPSC ) انٹرویو سسٹم تنازعات کے گھیرے میں، سابق کانگریس رکن اسمبلی وزیر جیتو پٹواری نے اس پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف عہدوں کے لیے انٹرویوز کی تعداد میں جنرل کیٹیگری اور دیگر زمروں کے درمیان امتیاز برتا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں کی بھرتی مدھیہ پردیش اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن MPPSC کی جانب سے کی گئی تھی، جس میں انٹرویو میں دئیے گئے نمبروں میں ڈاکٹروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی جیتو پٹواری نے یہ الزام لگایا اور اس کی گورنر سے شکایت کی ہے۔ MPPSC Exam Issue

درحقیقت مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن MPPSC کی جانب سے 27 جولائی 2022 کو گائناکولوجسٹ کے لئے اشتہار جاری کیا گیا تھا اور اس کے بعد انٹرویوز ہوئے اور اس کے نتائج کا اعلان 6 دسمبر 2022 کو کیا گیا۔ سلیکشن لسٹ انٹرویو کے 100 نمبروں کی بنیاد پر بنائی گئی۔ جیتو پٹواری کا الزام ہے کہ جنرل زمرہ کو 100 میں سے زیادہ سے زیادہ 89 اور کم سے کم 75 نمبر دیے گئے تھے۔ جب کہ پسماندہ طبقات کو زیادہ سے زیادہ 55 اور کم سے کم 38 نمبر دیے گئے۔ ایس سی امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم 34 نمبر دیے گئے اور ایس ٹی امیدواروں کو کو زیادہ سے زیادہ 63 اور کم سے کم 32 نمبر دیے گئے۔ واحد ای ڈبلیو ایس امیدوار کو بھی 44 نمبر ملے۔ MPPSC Exam Issue

جیتو پٹواری نے الزام لگائے کی پبلک سروس کمیشن MPPSC نے میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے تعصب کی بنیاد پر نمبر دیے ہیں، جس سے نہ صرف امتیازی سلوک کو فروغ ملتا ہے بلکہ پسماندہ افراد کو بھی نقصان ہوتا ہے۔ پٹواری نے اس امتحان کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد اور غیر جانبدار جانبداری ایجنسی کا مطالبہ کیا ہے۔ انٹرویو کے معاملے میں شفافیت برقرار رکھنے اور جنرل کیٹیگری اور دیگر طبقات کے ساتھ امتیازی سلوک پر گورنر کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ دراصل MPPSC کے ہر امتحان میں مسلسل تنازعہ ہوتا رہا ہے۔ جس پر جیتو پٹواری نے اب آواز اٹھائی ہے۔ جیتو پٹواری طلباء کے ساتھ آگئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہو رہا ہے۔ MPPSC Exam Issue

یہ بھی پڑھیں : Madhya Pradesh Voter List مدھیہ پردیش میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کی شکایت

ABOUT THE AUTHOR

...view details