بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جنگ کو اپوزیشن جماعتیں کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔
اپوزیشن کورونا کے خلاف ملک کی جنگ کو کمزور کرنے میں مصروف: بی جے پی - ہندستان عظیم نہیں بدنام ملک
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ ''یہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے کہ کل کانگریس کے سینیئر لیڈر کمل ناتھ نے کہا کہ ہندستان عظیم نہیں بلکہ بدنام ملک ہے۔ کیا کوئی ہندستانی شہری، جو اعلی آئینی عہدہ پر فائز رہا ہو، وہ ایسا ہلکا اور گھٹیا بیان دے سکتا ہے؟''
![اپوزیشن کورونا کے خلاف ملک کی جنگ کو کمزور کرنے میں مصروف: بی جے پی حزب اختلاف مرکزی حکومت کی جنگ کو کمزور کرنے میں مصروف: بی جے پی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11947441-thumbnail-3x2-gaurav.jpg)
سنیچر کو یہاں ورچول طریقہ سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہاکہ یہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے کہ کل کانگریس کے سینیئر لیڈر کملناتھ نے کہا کہ ہندستان عظیم نہیں بدنام ملک ہے۔ کیا کوئی ہندستانی شہری، جو اعلی آئینی عہدہ پر فائز رہا ہو، وہ ایسا ہلکا اور گھٹیا بیان دے سکتا ہے؟ ہندستان عظیم ملک تھا، عظیم ہے اور ہمیشہ عظیم رہے گا۔
انہوں نے کمل ناتھ کے بیان پر کانگریس کے اعلی لیڈروں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سابق وزیر اعلی جو بھی کہتے ہیں وہ کانگریس کے اپنے نظریات اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے اشارے پر کہتے ہیں۔