اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کی دو اور اراکین اسمبلی کو بھوپال لانے کی کوشش - مدھیہ پردیش کی خبر

مدھیہ پردیش میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان اب ریاست میں حکمراں کانگریس پارٹی اپنے دو اور اراکین اسمبلی کو واپس لانے کی کوشش میں سرگرم ہوگئی ہے۔

بھوپال لانے کی کوشش
بھوپال لانے کی کوشش

By

Published : Mar 9, 2020, 3:26 PM IST

کانگریس کے سینئر قبائلی رکن اسمبلی اور سابق وزیر بساهولال سنگھ کل شام یہاں پہنچے اور وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں کمل ناتھ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد ایک تصویر بھی سامنے آئی، جس میں بساهولال سنگھ، وزیر اعلی اور دیگر کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

لیکن ابھی بھی دو اراکین اسمبلی ہردیپ سنگھ ڈانگ اور رگھو راج كسانا گزشتہ ایک ہفتہ سے ’لاپتہ‘ ہیں۔ ڈانگ نے تو اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفی بھی مبینہ طور پر بھیج دیا ہے۔

کمل ناتھ سے ملاقات کے بعد بساهولال سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ وہ ’تیرتھ‘ کرنے گئے تھے۔ انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ کسی نے انہیں یرغمال بنایاہوا تھا۔

انہوں نے کمل ناتھ سرکار کے تئیں مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں پہلے سے حمایت کی تھی اور آگے بھی جاری رہے گی۔ البتہ ان کی ناراضگی اس بات کو لے تھی، ان کے کام نہیں ہو رہے تھے۔

ان کا مقصد اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے اور انہیں وزیر اعلی کی جانب سے یقین دہانی مل گئی ہے کہ ان کے تمام کام پورے ہوں گے۔ سنگھ کو ریاستی حکومت کے ایک وزیر بنگلور سے ہوائی جہاز سے یہاں لائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details