اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Assembly Elections اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 116 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، دگ وجے

کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 116 سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوں گی۔' Digvijay Singh on Madhya Pradesh Assembly Elections

By

Published : Apr 10, 2023, 6:36 PM IST

اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 116 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، دگ وجے
اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 116 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، دگ وجے

ودیشہ:کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کو آئندہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں 116 سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوں گی اور کمل ناتھ ہی وزیراعلیٰ کا چہرا ہوں گے۔ دگ وجے سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست بھر کی ہر اسمبلی میں پارٹی تنظیم کے ساتھ بات چیت کرکے اس علاقے کے کارکنوں کی بات سن رہے ہیں۔ یہ پارٹی کی انتخابی تیاری کے لیے ایک کوشش ہے۔ یہ میٹنگیں پارٹی کے اندر تنقید کے لیے نہیں ہیں، بلکہ بی جے پی کو شکست دینے کی تیاری کے لیے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کو ریاست میں حکومت بنانے کے لیے 116 سیٹوں کی ضرورت ہے، پارٹی اس سے زیادہ حاصل کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کانگریس کے پاس صرف ایک ہی چہرہ ہے، وہ ہے کمل ناتھ۔

آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے متبادل سے متعلق سوال پر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ملک میں پارلیمانی نظام ہے، جس میں پارٹی جیتتی ہے، نہ کہ کوئی فرد۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے خواتین سے متعلق بیان کے تناظر میں دگ وجے سنگھ نے کہا کہ کیلاش وجے ورگیہ کو ایسے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی اسکیم 'لاڈلی بہنا یوجنا' کے بارے میں کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ساڑھے 18 سال میں اپنی بہنوں کو یاد نہیں کیا۔ یہ اسکیم محض انتخابی اسٹنٹ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details