ریاست مدھیہ پردیش میں بھی اب کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے ذریعہ شروع کی گئی ' لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں' مہم کا آغاز 14 جنوری سے کیا جائے گا۔ Congress Started Ladki hoon, Lad sakti hoon Campaign
Congress 'Ladki hoon, Lad Sakti hoon' in MP: اترپردیش کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی 'لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں' مہم کی شروعات - اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کی مہم
اترپردیش میں کانگریس کی 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' مہم کو مل رہی مقبولیت کے مدنظر اب مدھیہ پردیش میں بھی اس مہم کو شروع کیا جائے گا۔ Congress' 'Ladki hoon, Lad Sakti hoon' in MP مدھیہ پردیش کانگریس ویمن کی صدر رچنا جیسوال نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ سے خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے کام کرتے آرہی ہے۔ اس مہم کے توسط سے کانگریس ڈھائی کروڑ خواتین ووٹر کے درمیان پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے کا کام کرے گی۔
اترپردیش میں کانگریس کی 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' مہم کو مل رہی مقبولیت کے مدنظر اسے مدھیہ پردیش میں بھی شروع کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش کے تمام اضلاع کے کانگریس ہیڈکوارٹر میں کانگریس ویمن ونگ 14 جنوری سے اس کی شروعات کرے گی۔ اس میں خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ انہیں ان کے حقوق کے تئیں بیدار کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ خواتین کی صحت، تعلیم اور روزگار سمیت دیگر اہم موضوعات کی جانکاری بھی دی جائے گی۔ Ladki hoon, Lad sakti hoon Campaign in MP
مدھیہ پردیش کانگریس ویمن کی صدر رچنا جیسوال کے مطابق سیاسی طور پر پارٹی کی جانب سے مسلسل خواتین کو مضبوط کرنے کے لیے پروگرام چلائے جاتے ہیں ۔اب خواتین کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کرنے کے لیے "لڑکی ہوں۔ لڑ سکتی ہوں" مہم چلائی جائے گی ۔ اس مہم کے توسط سے کانگریس خواتین کے درمیان پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے کا کام کرے گی۔ ریاست میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ خواتین ووٹر ہیں۔ کانگریس ان تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔