اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر سیاست تیز - ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن

ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن ان دنوں ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں زیر علاج ہیں۔

گورر لال جی ٹنڈن
گورر لال جی ٹنڈن

By

Published : Jun 21, 2020, 4:39 PM IST

دریں اثنا اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد کانگریس پارٹی نے برسر اقتدار حکومت کے خلاف ہنگامہ آرائی شروع کر دی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاست کے گورنر لال جی ٹنڈن کی طبیعت ناساز چل رہی ہے، وہ ابھی لکھنؤ میں وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔ان کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔

اس کے باوجود گورنر کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے حکومت سے اس کا جواب مانگا ہے کہ یہ گورنر کی غیر موجودگی میں یہ کیسے ممکن ہو رہا ہے۔

گذشتہ روز 20 جون2020 کو گورنر کی جانب سے ایک نوٹی فیکیشن جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنج روزہ شیشن 20 جولائی کو شروع ہوگا اور 24 جولائی2020 تک چلے گا۔

اس پر کانگریس پارٹی کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ جب گورنر زیر علاج ہیں تو اسمبلی کا شیشن بلانے کی اجازت کس سے طلب کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details