عالمی وباء کورونا سے جہاں پورا ملک متاثر ہوا تھا وہیں مدھیہ پردیش کو بھی کورونا وبا نے بری طرح سے متاثر کیا تھا جبکہ اس وبا سے ہزاروں افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں اندور میں بھی کورونا وبا کا قہر کئی ماہ تک جاری رہا، حالانکہ اندور میں اب کورونا کی دوسری لہر کا اثر کم ہوگیا ہے لیکن کورونا گائیڈ لائن پر ابھی بھی عمل کیا جارہا ہے۔
ریاست میں کورونا گائیڈ لائن نافذ ہونے کے باوجود بھی گزشتہ دنوں بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے جن آشرواد ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے تھے، شہر میں کورونا گائیڈ لائن ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ نے جن آشرواد ریلی کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔
مدھیہ پردیش حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے اپنائے گئے پالیسیوں کے خلاف اندور کانگریس نے کالے ماکس لگا کر حکومت کے خلاف آج مظاہرہ کیا، لیکن ریلی جیسے ہی ضلع کلکٹریٹ پہنچی کانگریس کے کارکنان نے جم کر نعرے بازی شروع کر دی، جس کے بعد پولیس نے پہلے تو واٹر کینن کا استعمال کیا اور پھر لاٹھی چارج کر دیا جس سے کانگریس کارکنان کو شدید چوٹے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس ضمن میں سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی جیتو پٹواری نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کا امتیازی سلوک کی ہم پرزور مخالفت کرتے ہیں بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں انتظامیہ دو آنکھوں سے دیکھتا ہے، ایک طرف جہاں بی جے پی کو سیاسی تقریبات کی اجازت دی جاتی ہے وہیں ریاست میں مذہبی تقریبات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، ایک چوڑی فروخت کرنے والوں کو طالبانی طریقے سے پٹائی کی جاتی ہے اور انتظامیہ کہانیاں بناتا ہے جبکہ یہ رانی دیوی بائی ہولکر کا شہر ہے جنہوں نے انصاف کے لئے اپنے بیٹے کو بھی نہیں بخشا تھا مگر آج انتظامیہ بھارتی جنتا پارٹی کے لیے کام کر رہا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔