اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو انفورسمینٹ ڈائریکٹ دفتر میں طلب کیے جانے پر سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ، سابق وزیر جے وردھن سنگھ سمیت پارٹی کارکنان نے ای ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ جو کوئی بھی بی جے پی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے، اس کے خلاف ایجنسیوں کے ذریعہ جھوٹے مقدمات درج کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ معاملہ کیا ہے، اس میں ایک پیسے کا بھی لینے دین نہیں ہوا ہے، نہ ہی ایک پیسے کی ہیراپھیری ہوئی ہے، کسی بھی شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نے اس سے ایک پیسہ بھی لین دین نہیں کیا تو پھر چوری کہاں سے ہوئی۔ اس میں کوئی قوانین کے خلاف ورزی نہیں کی گئی تو پھر جرم کس بات کا۔