اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرگیہ سنگھ کے کے خلاف کانگریس کا احتجاج - congress protest against pragya thakur

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار اور مالیگاوں بم بلاسٹ کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی بیان پر کانگریس پارٹی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے انکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کا احتجاج

By

Published : May 17, 2019, 9:01 PM IST

پرگیہ ٹھاکر نے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتایاتھا اور گوڈسے کو دہشت گرد کہنے والوں کو اپنی گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیا تھا۔

کانگریس کا احتجاج

پرگیہ ٹھاکر کے اس بیان پر پر آج کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر عارف مسعود نے کہا کہ 'پرگیہ ٹھاکر نے نا تھورام گوڈ سے کو بڑی شخصیت سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں'-

انہوں نے کہا جس نے مہاتما گاندھی پر گولی چلائی یہ اس وقت کا دہشت گرد رہا ہے، اسے کیسے اچھا کہہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی اور آر ایس ایس سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے کہ وہ ملک میں امن اور خوشحالی لا سکتے ہیں- ان لوگوں کا کام نفرت پھیلانا ہے، ان لوگوں کا جنگ آزادی میں کوئی رول نہیں رہا ہے- اس لیے یہ لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہیں- لیکن جب تک ہم جیسے لوگ زندہ ہیں ہم گاندھی، امبیڈکر ،مولانا آزاد اور دیگر لوگوں کے خلاف کچھ بھی غلط نہیں سنیں گے اس لیے اب ہم پرگیہ ٹھاکر کی شکایت بھوپال کے جہانگیرآباد تھانے میں کریں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details