اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nutrition Scam In Madhya Pradesh غذائیت گھوٹالے کے خلاف کانگریس کا احتجاج - شیوراج حکومت پر الزام

مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت میں ویاپم گھوٹالے کے بعد غذائیت گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ اس کے خلاف کانگریس نے ریاست بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Congress Protest Against Nutrition Scam

غذائیت گھوٹالے کے خلاف کانگریس کا احتجاج
غذائیت گھوٹالے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Sep 18, 2022, 7:38 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں ہوئے غذائیت گھوٹالہ کے بعد ریاستی کانگریس پارٹی نے احتجاج شروع کردیا ہے۔کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ریاست کی بی جے پی حکومت نے بدعنوانی میں بچوں کو دیا جانے والا کھانا تک نہیں چھوڑا۔ وہ اب غریب اور معصوم لوگوں کا نوالہ چھین کر کے عوام سے آنکھیں چھپا کر بھاگ رہے ہیں۔ کانگریس اس معاملے پر اسمبلی میں بحث کرنا چاہتی تھی لیکن سفارت کاری کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی حکومت نے اسمبلی اجلاس کو درمیان میں ہی ختم کردیا۔ ریاستی کانگریس نے بی جے پی کی جابرانہ پالیسیوں اور بدعنوانی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔

غذائیت گھوٹالے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

یہ مظاہرہ دارالحکومت بھوپال اسمبلی سے شروع ہوا ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما ڈاکٹر گوند سنگھ کے ساتھ کانگریس رہنماؤں اور کارکنان بڑی تعداد موجود تھے۔ اس موقع پر کانگریس رہنماؤں نے شیوراج حکومت پر الزام لگایا کہ غذائیت سے متعلق خوراک میں کروڑوں روپے کا گھوٹالہ کیا گیا ہے۔ یہ محکمہ خود وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ماتحت ہے۔ Congress Protest Against Nutrition Scam In Madhya Pradesh

حکومت کو اس پر ایوان میں بحث کرنی تھی۔ لیکن ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ شیوراج حکومت کے اس بدعنوانی کو کانگریس عام لوگوں تک لے جائیں گی۔ رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ یہ مرکزی اسمبلی سے احتجاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے لیے کانگریس ریاست کی ہر اسمبلی میں عام لوگوں کے پاس جائے گی۔ Congress Protest Against Nutrition Scam

یہ بھی پڑھیں: Nutrition Scam In Madhya Pradeshغذائیت گھوٹالے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details