مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے بجٹ اور ریاست میں روکے گئے ترقیاتی کاموں کو لے کر احتجاج کیا گیا، جس میں آج میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ کیا گیا۔
اس موقع پر عارف مسعود نے کہا کہ 'افسوس کی بات ہے کہ ہم میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران سے ملنے آئے ہیں اور وہ یہاں سے غائب ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہاں وہ سب غریب لوگ آئے ہیں جنہیں ریاست کے وزیر اعلی نے وزیراعظم کی اسکیم کے تحت مکان دینے کی بات کہی تھی، جو ابھی تک نہیں دیے گئے ہیں۔'