اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Protest فوڈ اسکام کے خلاف کانگریس خواتین ونگ کا احتجاج - غذائیت گھوٹالہ

مدھیہ پردیش میں لڑکیوں اور خواتین کے راشن میں 2.5 ہزار کروڑروپے کا فوڈ اسکام سامنے آیا ہے، اس کو لیکر مدھیہ پردیش کانگریس کی خواتین سیل نے احتجاج کیا اور وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے استعفیٰ کی مانگ کی۔ Congress Protest

غذائیت گھوٹالہ کے خلاف کانگریس کی خواتین ونگ کا احتجاج
غذائیت گھوٹالہ کے خلاف کانگریس کی خواتین ونگ کا احتجاج

By

Published : Sep 13, 2022, 7:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں خواتین کانگریس نے حال ہی میں ریاست میں سامنے آنے والے ایک فوڈ اسکام کے سلسلے میں روشن پورا چوڑائی پر مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کا پتلا نذر آتش کیا۔ وہیں مہیلا کانگریس کی اپیل پر ریاست کے تمام اضلاع میں مظاہرے اور وزیراعلی کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔Congress Protest Against Food Scam In Madhya Pradesh

مہیلا کانگریس کی صدر اروبھا پٹیل نے کہا کہ مدھیہ پردیش گھوٹالوں اور بدعنوانی کی ریاست بن گئی۔ تمام محکموں کے بیشتر افسران بدعنوانی میں ملوث پائے جارہے ہیں۔ بی جے پی کے رہنماوں کے بدعوانی میں ملوث پائے جانا عام ہے ۔

غذائیت گھوٹالہ کے خلاف کانگریس کی خواتین ونگ کا احتجاج


واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش حکومت پر خواتین کو دیے جانے والے راشن منصوبے میں ڈھائی ہزار کروڑ روپے کے اسکام کا الزام ہے ۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ویاپم گھوٹالے کے بعد یہ شاید مدھیہ پردیش کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا گھوٹالا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Shankaracharya Swami Swaroopanand Saraswati شنکر اچاریہ سوامی سروپانند سروتی کو آج بھو سمادھی دی جائے گی

مدھئی پردیش حکومت کی جانب سے حاملہ خواتین کی بہتر صحت کے لئے غذائیت سے بھرپور راشن دیا جاتا ہے۔تاکہ وہ غذائی قلت جیسے مسائل کا شکار نہ ہوں۔ کانگریس خواتین سیل نےفوڈ اسکام کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کیا۔کانگریس کی خواتین رہنماوں نے وزیر اعلی شیوراج سی چوہان کا پتلا نذرآتش کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details