ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے کانگریس دفتر پر کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور امت شاہ کا پتلا نذر آتش کرکے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
بھوپال: کانگریس کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج - مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی
کانگریس کارکنان نےمرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے امت شاہ کا پتلا نذر آتش کیا۔
بھوپال: کانگریس کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
اس موقع پر کہا گیا کہ جس طرح سے دہلی پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ مرکزی حکومت ناکام ہو رہی ہے دن بدن ہندسہ بڑھتا جارہا ہے ۔اور ان سب کو روکنے میں امت شاہ اور نریندر مودی ناکام ہے ۔اس لیے انہیں جلد سے جلد استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔
یہی وجہ ہے کہ کانگریس کارکنان نے وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا نذر آتش کر کے ان سے جواب طلب کیا ہے کہ دہلی تشدد اور ملک میں جو حادثات ہورہے ہیں اس پر وزیر خارجہ خاموش کیوں ہے؟