ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے کانگریس رکن اسمبلی نے آج لال گھاٹی میں شراب کی دکان پر آنے والے صارفین کو دودھ کے پیکٹ تقسیم کر کے شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر حکومت مخالف نعرے بازی کی، اس موقع پر عارف مسعود میں نے کہا کہ جس طرح حکومت شراب کی دکانوں پر محکمہ ایکسائز کی خواتین پولیس اہلکاروں سے شراب فروخت کروا رہی ہے، یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔