اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: آئین بچاؤ مہم کے تحت کانگریس کا یک روزہ اپواس - اردو نیوز بھوپال

بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر آئین بچاؤ مہم چلائی اور یک روزہ اپواس بھی رکھا۔

congress one day fast under campaign to save constitution in bhopal
آئین بچاؤ مہم کے تحت کانگریس کا ایک روزہ اپواس

By

Published : Jan 26, 2021, 9:33 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے آج جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر آئین بچاؤ مہم کے تحت یک روزہ اوپواس کا اہتمام کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو آئین کی کتاب بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ آئین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود کے ساتھ بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے اوپواس رکھا۔ وہیں، کسانوں کی حمایت میں ٹریکٹر پر سوار ہو کر آئے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ کسان، مزدور، طلباء اور نوجوانوں پر زبردست طریقے سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ جو آواز بلند کر رہے ہیں ان کی آواز کو دبا دیا جا رہا ہے، انہیں جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے اور مرکزی حکومت زرعی قوانین لاکر کسانوں کو بڑے تاجروں کا غلام بنا رہی ہے۔

عارف مسعود نے کہا کہ اب ملک میں سبھی آئینی ادارے خطرے میں ہیں۔ سپریم کورٹ، سی بی آئی آئی، آر بی آئی اور الیکشن کمیشن سب پر خطرہ نظر آ رہا ہے۔

ملک میں اقلیتی طبقہ اور دلت طبقہ بھی خطرے میں ہے۔

مزید پڑھیں:

یوم جمہوریہ کے موقع پر مجاہدین آزادی کی تصاویر کی نمائش

اس طرح ملک میں افراتفری کا ماحول بنا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بھارت قومی یکجہتی کی مثال بنے اور لوگ امن و سکون سے ملک میں رہ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ احتجاج اور یک روزہ اوپواس رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details