مدھیہ پردیش میں کانگریس نے 20 فروری کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ریاست گیر بند منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھوپال میں بند کو کامیاب بنانے کے لئے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شہر میں پیدل مارچ نکالا اور لوگوں سے بند کی حمایت دینے کی اپیل کی۔
۔
پیدل مارچ جنسی چوراہی سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اتوارا میں اختتام پذیر ہوا۔
ریلی کے راستوں میں دکانداروں اور کاروباریوں نے جگہ جگہ استقبال کیا اور اپنی حمایت کا بھروسا بھی دیا۔