بھوپال میں کانگریس کے رکن اسمبلی کنال چودھری راجیہ سبھا کی 3 نشستوں پر ہورہے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے پی پی ای کٹ پہن کر اسمبلی پہنچے۔گزشتہ دن پہلے کنال چودھری میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
ان کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ جس کی وجہ سے کنال چودھری کو محکمہ صحت کی ٹیم ان کے گھر پہنچی، جہاں انہوں نے کنال کو پی پی ای کٹ پہنا کر ایمبولینس سے لے کر اسمبلی پہنچی۔واضح رہے کہ راجیہ سبھا کے لیے ووٹنگ ختم ہوچکی ہے۔
ووٹ دینے سے پہلے انہوں نے کانگریس امیدوار کی جیت کا دعوی کیا ہے۔کانگریس نے راجیہ سبھا کے انتخابات میں دگ وجئے سنگھ اور پھول سنگھ بریا کو امیدوار بنایا ہے،حالانکہ ووٹ کے حساب سے کانگریس کے دگ وجےے سنگھ کی جیت کو یقینی سمجھا جارہا ہے۔بی جے پی کی طرف سے جیوتی آردتیہ سندھیا اور سمیر سنگھ سولنکی امیدوار ہیں۔